بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

شبِ براءت کی مناسبت سے خصوصی کھانے کا اہتمام کرنا


سوال

شبِ براء ت  میں گھروں والوں پر بقدرِ وسعت خرچ کرنا کیسا ہے؟  کیا اس کا ثبوت ہمیں احادیث سے ملتا ہے؟

جواب

پندرہ شعبان کی رات  (جو ’’شبِ براء ت‘‘ کے نام سے مشہور ہے) سے متعلق مختلف صحابۂ  کرام رضی اللہ عنہم سے جو روایات مروی ہیں ان کا خلاصہ یہ ہے کہ اس رات اللہ ربّ العزت کی خصوصی رحمتوں کا نزول ہوتا ہے، نیز اس رات عبادت کرنا، اس سے اگلے دن یعنی پندرہ شعبان کو روزہ رکھنا اور حدودِ شریعہ میں رہتے ہوئے ایصالِ ثواب کے  لیے قبرستان جانا، اس قدر احادیث سے ثابت ہے۔  اس کے علاوہ کچھ  بھی احادیث سے ثابت نہیں،  پس اس رات کی مناسبت سے کھانے کا اہتمام کرنا، کوئی مخصوص کھانا اہتمام سے تیار کروانا، سب بدعات و خرافات میں سے ہیں، جن سے اجتناب لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107201149

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں