بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

19 شوال 1445ھ 28 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تم نے آئندہ انکل سے بات کی تو تم میری طرف سے فارغ ہو کہنے کا حکم


سوال

ایک شخص نے اپنی بیوی  سے فون پر کہا کہ" اپنی کان کی جڑ  میں یہ بات گھسیڑ لو کہ اگر  تم نے آئندہ انکل سے کوئی بات کی یا لین دین کا معاملہ کیا تو تم میری طرف سے فارغ ہو "۔مذکورہ الفاظ کہ "تم نے آئندہ انکل سے...الخ" دو مرتبہ کہے ۔

اسی شام ا نکل کے فون کے جواب میں اس کی بیوی نے کہا کہ میرے شوہر گھر پر نہیں ہے ۔مذکورہ الفاظ سے کتنی طلاق واقع ہوگی؟ نیت طلاق کی تھی۔  دونوں بغیر تجدید نکاح کے ساتھ رہ رہے ہیں۔

جواب

صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے بیوی سے دو دفعہ یہ بات کہی کہ: " اگر تم نے آئندہ انکل سے کوئی بات کی یا لین دین کا معاملہ کیا تو تم میری طرف سے فارغ ہو" اور یہ الفاظ کہنے سے شوہر کی نیت طلاق کی بھی تھی اور اس کے بعد اس کی بیوی نے انکل سے بات کی، تو اس پر ایک طلاقِ بائن واقع ہوگئی هے، دونوں کا نکاح ختم ہوچکا ہے، اب رجوع بھی جائز نہیں ہے۔ دونوں کا ساتھ رہنا حرام ہے، ان پر لازم ہے کہ فوراً ایک دوسرے سے جدائیگی اختیار کر لیں۔

تاهم اگر دونوں دوبارہ آپس میں  نباہ  چاہتے ہوں تو شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے ایجاب و قبول اور نئے مہر کے ساتھ تجدیدِ نکاح کرنا ہوگااور نکاح کرنے کے بعد شوہر کو دو طلاقوں کا حق باقی ہوگا۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق

(كتاب الطلاق، الباب الرابع، الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما 1 /420،ط:دار الفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

ومایصلح جواباً وشتماً خلیة ،بریة، بتة،بتلة، بائن حرام ۔۔۔۔ ففی حالة الرضاء لایقع فی الفاظ کلها إلا بالنیة.

(كتاب الطلاق، الباب الثاني، الفصل الخامس  ج: ۱، ص: ۳۷۴، ۳۷۵ ط: دار الفكر)

فتاوی شامی میں ہے:

"فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها."

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين 3/ 355-، ط: سعید)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144305100749

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں