بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر میں نے شادی کی تو میری بیوی طلاق ہے کہنے کا حکم


سوال

اگر کسی نے بچپن میں یہ  کہا  ہو کہ اگر میں نے شادی کی تو میری بیوی طلاق ہے تو کیا شادی کرنے کے بعد اس کی بیوی  کو طلاق ہو جائے  گی ؟

جواب

اگر نابالغی کی حالت میں کہا تھا تو اس صورت میں نکاح کے بعد طلاق واقع نہ ہوگی اور اگر بالغ ہونے کے بعد کہاتھا تونکاح کرتے ہی ایک طلاق بائن واقع ہوجائے گی ،دوبارہ نئے مہر کے ساتھ نکاح کرنا ضروری ہوگا ۔

وفي الفتاوى الهندية :

"ألفاظ الشرط إن وإذا وإذما وكل وكلما ومتى ومتى ما ففي هذه الألفاظ إذا وجد الشرط انحلت اليمين وانتهت لأنها تقتضي العموم والتكرار فبوجود الفعل مرة تم الشرط وانحلت اليمين فلا يتحقق الحنث بعده إلا في كلما."

(كتاب الطلاق,الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه1/ 415ط:دار الفكر)

 وفيه أيضا:

"إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: إن تزوجتك فأنت طالق أو كل امرأة أتزوجها فهي طالق."

(كتاب الطلاق,الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه,الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما,1/ 420ط:دار الفكر)

  وفيه أيضا:

"ولا يقع ‌طلاق ‌الصبي وإن كان يعقل."

(كتاب الطلاق,الباب الأول في تفسير الطلاق,فصل فيمن يقع طلاقه وفيمن لا يقع طلاقه,1/ 353ط:دار الفكر)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144407101655

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں