بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

کوئی اور حج کرائے، تو حج کا فرض ادا ہوجائے گا؟


سوال

حج فرض ہو لیکن اخرجات زیادہ ہونے کے باعث یہ فریضہ انجام نہ دے پارہے ہیں ،اس صورت میں عزیز ساتھی دوست کی طرف سے پیشکش ہوتی ہے کہ آپ کے اخراجات ہم اٹھائیں  گے آپ حج پر جائیے، ایسی صورت میں شریعت کے کیا احکامات ہیں ؟ کیا حج ہوجائے گا؟

جواب

اگر کسی پر حج فرض ہوجائے، تو اس کے ذمہ حج کرنا لازم اور ضروری ہوجاتا ہے، مذکورہ صورتِ حال میں اگر کوئی دوست حج کے اخراجات میں اس کے ساتھ تعاون کرنا چاہتا ہے تو یہ جائز ہے، اس صورت میں فرض حج ادا ہوجائے گا۔

البحر الرائق ميں هے:

"‌وشرائطه ‌ثلاثة: شرائط وجوب، وشرائط وجوب أداء، وشرائط صحة، فالأولى ثمانية على الأصح: الإسلام، والعقل، والبلوغ، والحرية، والوقت، والقدرة على الزاد، والقدرة على الراحلة، والعلم بكون الحج فرضا، وقد ذكر المصنف منها ستة وترك الأول والأخير، والعذر له كغيره أنهما شرطان لكل عبادة وقد يقال: كذلك العقل والبلوغ والعلم المذكور يثبت لمن في دار الإسلام بمجرد الوجود فيها سواء علم بالفرضية أو لم يعلم، ولا فرق في ذلك بين أن يكون نشأ على الإسلام فيها أو لا، فيكون ذلك علما حكميا، ولمن في دار الحرب بإخبار رجلين أو رجل وامرأتين، ولو مستورين أو واحد عدل وعندهما لا تشترط العدالة والبلوغ والحرية فيه وفي نظائره الخمسة كما عرف أصولا وفروعا، والثانية خمسة على الأصح: صحة البدن، وزوال الموانع الحسية عن الذهاب إلى الحج، وأمن الطريق، وعدم قيام العدة في حق المرأة، وخروج الزوج أو المحرم معها، والثالثة أعني شرائط الصحة أربعة: الإحرام بالحج، والوقت المخصوص، والمكان المخصوص، والإسلام."

(کتاب الحج،ج:2، ص: 538،539، ط:دار الکتب العلمیة)

لباب المناسک مع إرشاد الساری:

"وأمّا الفقیر… ومن بمعناه… إذا حج سقط عنه الفرض إن نواه أی الفرض فی إحرام حجه أو أطلق النیة… حتی لو استغنی أو صار غنیا بحصول المال من الوجه الحلال بعد ذلک… لایجب علیه ثانیًا."

(باب شرائط الحج، النوع الرابع: شرائط وقوع الحج عن الفرض، ص: 88، ط: الإمدادیة، مکّة المکرّمة)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"الفقير إذا حج ماشيا ثم أيسر لا حج عليه هكذا في فتاوى قاضي خان."

(کتاب المناسک، الباب الأوّل: فی تفسیر الحج و فرضیته: 1/ 217،  ط: رشیدیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144408101318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں