بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

برے خیالات کی وجہ سے عضو خاص میں سختی محسوس ہونے سے وضو کا حکم


سوال

اگر برے خیالات کی وجہ سے  جسم کے نیچے کے حصے میں سختی محسوس ہو   تو وضو ٹوٹ جاتا ہے؟

جواب

اگر برے خیالات کی وجہ سے  جسم کے نیچے کے حصے میں سختی محسوس ہو، لیکن کوئی تری نہ نکلے  تو    وضو نہیں ٹوٹے گا، اگر تری یعنی مذی  وغیرہ نکل جائے تو وضو ٹوٹ جائے گا۔

فتح القدیر میں ہے:

"أي النقض بالخروج، وحقيقته من الباطن إلى الظاهر وذلك بالظهور في السبيلين يتحقق لا بالظهور في غيرهما وبيانه في الكتاب ظاهر."  

 (فتح القدير: كتاب الطهارة، فصل في نواقض الوضوء (1/ 43)،ط. دار الفكر، بيروت)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200837

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں