بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تم نے فلان کو میسج کیا تو ہمارا رشتہ ختم کہنے سے طلاق کا حکم


سوال

1: میرے شوہر نے مجھے کہا اگر تم نے سمیرا کو میسج کیا تو ہمارا نکاح ختم ہو جائے گا یا اس سے بات کی تو ہمارا نکاح ختم ہوجائےگا ،مگر میرے شوہر کی نیت مجھے چھوڑنے یا طلاق کی نھیں تھی،  اب مسئلہ یہ ہے کہ اگر میں نے اس لڑکی کو میسج کیا یا بات کی توکیا ہمارا نکاح ختم ہو جائے گا ؟ 

2:اگر یہ میسج میں نے اس کو  نہیں کیا مگر میرے میسج کوئی اور لڑکی بھیج دیتی ہے تو اس کا کیا حکم ہے ؟

جواب

1: صورتِ مسئولہ میں جب شوہر نے مذکورہ جملہ " اگر تم نے سمیرا کو میسج کیا تو ہمارا نکاح ختم ہو جائے گا یا اس سے بات کی تو ہمارا نکاح ختم ہوجائےگا" ادا کرتے وقت اگر واقعۃً شوہر کی طلاق کی نیت نہیں کی تھی، تو بیوی کے متعلّقہ خاتون سے میسج کرنے سے یا بات کرنے سے نکاح ختم نہیں ہوگا۔

2: مذکورہ جملہ ادا کرنے کے بعد بیوی کی جگہ کسی اور کےمیسج کرنے سے بھی نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑےگا۔

فتاویٰ عالمگیری  میں ہے:

"ولو قال لها لا نكاح بيني وبينك أو قال لم يبق بيني وبينك نكاح يقع الطلاق إذا نوى".

(کتاب الطلاق، الباب الثانی فی ایقاع الطلاق، الفصل الخامس في الكنايات في الطلاق، ج:1، ص:375، ط:مکتبه رشیدیه)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144405100790

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں