بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 رمضان 1446ھ 28 مارچ 2025 ء

دارالافتاء

 

آغا خان فاؤنڈیشن سے قرضہ لینا


سوال

آغا خان فاؤنڈیشن ہمارے علاقے میں عوام الناس کو کاروبار کرنے کے لئے بلاسود رقم مہیا کرتا ہے، کیا اس رقم سے کاروبار کرنا شرعا جائز ہے؟اس رقم میں کسی قسم کی کوئی شرط نہیں۔

جواب

آغاخانی اپنے باطل عقائد ونظریات کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج اور مسلمانوں سے الگ ایک مستقل فرقہ ہے،اور عام طور پر غیر مسلموں کی رفاہی تنظیمیں اپنے باطل عقائد اور نظریات کی طرف لوگوں  کو راغب کرنے کے لئے اس طرح کے تعاون کرتی ہیں ؛تاکہ سادہ لوح مسلمان ان کے تعاون سے متاثر ہوکر ان کے مذہب کی طرف مائل ہوں ؛لہذا اگر ان سے امداد لینے میں آئندہ زمانے میں یا موجودہ وقت میں دینی اعتبار سے نقصان کا  اندیشہ ہو تو  ان سے امداد لینا جائز نہیں اور اگر کسی بھی صورت میں دینی اعتبار سے نقصان کا غالب اندیشہ نہیں ہو    اور ان سے امداد لینے میں مسلمانوں کی مصلحت ہو  تو پھر  ان سے امداد لینا جائز ہوگا۔

'أحکام القرآن' للجصاص   میں ہے:

"و في هذه الآیة دلالة علی أنه لاتجوز الاستعانة بأهل الذمة في أمور المسلمین من العمالات و الکتبة."

(أحکام القرآن، للجصّاص، آل عمران، باب الاستعانة بأهل الذمة، ج: 2، ص: 47، ط: دار الكتب العلمية)

چناں چہ تکملہ فتح الملہم میں  ہے:

”والذي یتخلص من مجموع الروایات أنّ الأمر في الاستعانة بالمشرکین موکول إلی مصلحة الإسلام والمسلمین، فإن کان یؤمن علیهم من الفساد، وکان في الاستعانة بهم مصلحة فلا بأس بذلك إن شاء اللہ إذا کان حکم الإسلام هو الظاهر، و یکون الکفار تبعًا للمسلمین، و إن کان للمسلمین عنهم غنی أو کانوا هم القاد ة و المسلمون تبعًا لهم أو یخاف منهم الفساد فلایجوز الاستعانة بهم.“ (ج:۳‘ ص:۲۶۹)

(‌‌كتاب الزكاة، باب مصرف الزكاة والعشر: / 345، ط: سعید)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144603102508

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں