آغاخان بورڈ سے منسلک کسی بھی تعلیمی ادارے سے تعلیم حاصل کرناکیساہے؟
تعلیم کے جواز وعدمِ جواز کاتعلق معلمین، نصابِ تعلیم اور طریقہ تعلیم سے ہے۔ اگرنصاب درست ہو،معلمین غلط ذہنیت کے نہ ہوں، یعنی طلبا کو دین سے منحرف کرنے اور اسلام کے علاوہ کسی مذہب سے متاثر کرنے کی کوشش نہ کریں اور ماحول بھی شرعی ہو یعنی کوئی خارجی عارض بھی نہ ہوتو ایسے بورڈ سے تعلیم حاصل کرنا جائز ہے اگر چہ وہ کوئی بھی بورڈ ہو کیونکہ معیار بورڈ کا اپنا یا ان کا ہونا نہیں بلکہ مذکورہ شرائط پر ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143502200001
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن