اگر روزے ميں احتلام هوجائے تو روزه ٹوٹ جائے گا؟
روزہ دار کو سونے کی حالت میں احتلام ہو جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، بلکہ روزہ صحیح ہے، البتہ جتنا جلدممکن ہوغسل کرلے ، بلاوجہ غسل میں تاخیر نہ کرے ،تاکہ روزے کا زیادہ سے زیادہ وقت پاکی میں گزرے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
'(أو احتلم أو أنزل بنظر)۔۔۔۔۔۔ (لم يفطر)، جواب الشرط'.
(الدر المختار مع رد المحتار،کتاب الصوم ،2/ 396ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144408102652
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن