بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 ربیع الاول 1446ھ 12 ستمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تم سے شادی ہوئی تو تمہیں تین طلاق


سوال

میرے ایک دوست نے اپنی منگیتر کو کہا ہے کہ اگر میری شادی تم سے ہوئی تو تمہیں تین طلاق ۔ اب اس کی شادی ہونے والی ہے تو کیا حکم ہوگا ؟

جواب

صورت مسئولہ میں مذکورہ شخص اگر اپنی منگیتر سے نکاح کرتا ہے تو نکاح کے فوراً بعد حسب تعلیق تین طلاقیں واقع ہوجائیں گی،بیوی اپنے شوہر پر حرمت مغلظہ کے ساتھ حرام ہوجائے گی،تجدید نکاح بھی نہیں ہوسکےگا،مطلقہ اپنی عدت مکمل کرکے کسی دوسرے شخص سے نکاح کرسکے گی۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"إذا أضاف الطلاق إلى النكاح وقع عقيب النكاح نحو أن يقول لامرأة: ‌إن ‌تزوجتك فأنت طالق.."

(کتاب الطلاق،الباب الرابع في الطلاق بالشرط ونحوه،الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما،ج1،ص420،ط؛دار الفکر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144502101971

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں