بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تم بازار گئی تو تمہیں تین طلاق ہیں ، قریب بازار کی نیت کرنے کا حکم


سوال

میرے شوہر نے مجھے کہا کہ :" اگر تم بازار گئی تو تمہیں تین طلاق ہیں"  لیکن اب  میرا شوہر بولتا ہے کہ میری مراد قریب کے  بازار جانے سے روکنا  تھا ، اب دریافت طلب امر یہ ہے کہ اس مسئلہ میں فتوی  دیانت پر ہوگا یا قضا پر یعنی عموم سے خصوص کی طرف آنا درست ہے یا نہیں ؟ میرے شوہر کی نیت کا اعتبار ہو گا یا نہیں ؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر چہ دیانۃً شوہر کی نیت کا اعتبار ہے ،  لیکن فتوی قضاء پر ہوگا ،شوہر کی جانب سے عموم کی تخصیص قابل ِ اعتبار نہیں ہے ؛ اس لیے  سائلہ کے  کسی بھی بازار  جانے سے تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی ، شوہر کے قول کہ :" میری مراد قریب کے  بازار جانے سے روکنا  تھا "اس کا کوئی اعتبار نہیں ہے ۔

حاشيۃ ابن عابدين  میں ہے :

"الأيمان ‌مبنية على الألفاظ لا على الأغراض۔"

(كتاب الايمان ، باب اليمين في الدخول و الخروج : 3 / 745 ، ط : سعید)

 فتاوی ہندیہ میں ہے :

"وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا مثل أن يقول لامرأته: إن دخلت الدار فأنت طالق۔"

(الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما : 1/420 ، ط : دار الفكر)

الاختیار لتعلیل المختار میں ہے:

"فإذا علق الطلاق بشرط وقع عقيبه۔"

(تعلیق الطلاق : 3/140 ، ط :مطبعة الحلبي - القاهرة)

«غمز عيون البصائر في شرح الأشباه والنظائر» میں ہے :

"قاعدة في الأيمان 415 - تخصيص العام بالنية مقبول ديانة لا قضاء وعند الخصاف يصح قضاء أيضا فلو قال: كل امرأة أتزوجها فهي طالق، ثم: قال نويت من بلدة كذا لم يصح۔"

(شروط النية ، قاعدة تخصيص العام بالنية :1 / 184 ،ط :دارالکتب العلمیۃ)

حاشية ابن عابدين میں ہے :

"والحاصل أن نية تخصيص العام تصح في ظاهر الرواية ديانة فقط، وعند الخصاف تصح قضاء أيضا وهذا إذا كان العام مذكورا وإلا فلا تصح نية تخصيصه أصلا في ظاهر الرواية."

(كتاب الايمان : 3 / 784 ، ط : سعید)

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144304100778

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں