بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر تدفین میں وقت ہو تو تجہیز و تکفین کب کی جائے؟


سوال

میت  کی تدفین میں وقت ہو تو میت کی تجہیز وتکفین کب کی  جائے گی؟  انتقال کے فوراً بعد یا تدفین کے  لیے لے  جانے  سے  کچھ  دیر قبل؟

جواب

میت کی تدفین میں حتی الامکان جلدی کرنے کا حکم ہے، اس میں تاخیر سے کام نہ لینا چاہیے،  لیکن اگر کسی  مجبوری کی بنا  پر تدفین میں  کچھ تاخیر ہوتی ہو تو ایسی صورت میں اہلِ خانہ کو اختیار ہو گا، جس وقت زیادہ مناسب سمجھیں اُسی وقت تجہیز و تکفین کر لیں، تاہم اگر اول فرصت میں یہ کام کر لیے جائیں تو بہتر ہے؛ تا کہ اخیر وقت میں دشواری کا  سامنا نہ کرنا پڑے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210200221

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں