بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر میں نے تم سے صحبت کی تو جیسے اپنی ماں سے کی


سوال

اگر بیوی کو جھگڑے میں کہہ دیا کہ اگر میں نے تم سے صحبت کی تو جیسے اپنی ماں سے کی۔ اس صورت میں فقہاءِ حنفیہ کے نزدیک شرعًا کیا حکم ہے؟ کیا طلاق ہوگی یا نہیں؟

جواب

یہ کلام مہمل اور بے ہودہ ہے، اس سے نہ طلاق واقع ہوتی ہے  اور نہ ظہارہوتا ہے۔ البتہ اس طرح کے کلام سے اجتناب کرنا چاہیے۔ ( کفایت المفتی 6/441دارالاشاعت)

فتاوی ہندیہ میں ہے :

"لو قال : إن وطئتك وطئت أمي فلا شيء عليه، كذا في غاية السروجي".

(الفصل التاسع في الظهار، 1/507 مکتبه رشیدیه کوئٹہ)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144205200632

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں