بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 جمادى الاخرى 1446ھ 13 دسمبر 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کسی کو اپنی غیبت کرتے ہوئے دیکھ لیں تو کیا کیا جائے؟


سوال

اگر کسی کی غیبت کی جارہی ہے اور وہ سن رہا ہےتو اسے کیا کرنا چاہیے؟

جواب

مسلمان کی غیبت کرنا بہت بڑا گناہ ہے، اس گناہ کی بہت سی وعیدیں احادیثِ مبارکہ میں موجود ہیں، نیز غیبت کرنے کی وجہ سے غیبت کرنے والے کی نیکیاں تو کم ہوتی ہی ہیں، مزید یہ کہ جس کی غیبت کی جارہی ہے، اس کی نیکیاں بڑھتی ہیں۔

اگر کوئی شخص کسی دوسرےشخص کو اپنی غیبت کرتے ہوئے پائے تو اللہ تعالیٰ کے لیے درگزر کرکے اس کے ساتھ بھلائی کا معاملہ کرے، جیسے کہ حدیث شریف میں ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے ساتھ برا کرنے والوں کے ساتھ اچھائی کا معاملہ کرو۔ نیز مناسب ہو تو حکمت اور مصلحت کے ساتھ اسے تنہائی میں سمجھائے، سب کے سامنے شرمندہ نہ کرے، اور اللہ تعالیٰ سے اس کی ہدایت کے لیے دعا کرے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204201184

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں