بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

21 شوال 1445ھ 30 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کوئی لڑکی بھاگ جائے اور اس کو ڈھونڈ لیا جائے تو اس سے کیسا سلوک کیا جائے؟


سوال

اگر کوئی لڑکی کسی لڑکے کے ساتھ بھاگ جائے اور اس کو ڈھونڈ لیا جائے، پھر اس سے کیا سلوک کیا جائے؟

جواب

کسی بھی لڑکی کا کسی لڑکے کے ساتھ بھاگ جانا بہت ہی بے حیائی، اور نہایت قابلِ مذمت فعل ہے، بہرحال! جب ایک مرتبہ بھاگ جانے کے بعد لڑکی کو ڈھونڈ لیا جائے تو اس کے بعد اگر گھر والے یہ سمجھتے ہوں کہ نرمی اور محبت سے اس کو بات سمجھائی جا سکتی ہے اور آئندہ وہ  ایسی کوئی حرکت نہ کرے گی تو نرمی سے اس کو سمجھایا جائے اور اگر گھر والے یہ سمجھتے ہوں کہ لڑکی کے لیے مناسب سختی کرنا ضروری ہے تو سختی بھی کی جا سکتی ہے؛ تاکہ وہ مستقبل میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہ آئے، لیکن غیرت کے نام پر قتل کرنا جائز نہیں۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144308100666

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں