بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر کسی نے بات نہ کرنے کی قسم کھائی تو کیا وائس میسج کرنے سے حانث ہوگا؟


سوال

اگر کسی نے بات نہ کرنے قسم کھائی تھی ،مگر وائس مسیج کردیا تو حانث ہوگا یانہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر قسم کھانے والے کی یہ نیت تھی کہ میں اس سے بالمشافہہ  بات نہیں کروں گا تو اس صورت میں وائس میسج کرنے سے یہ شخص حانث نہیں ہوگا ،لیکن اگر اس  نے قسم کھاتے وقت کوئی نیت نہیں کی تھی ،بلکہ مطلقًا بات نہ کرنے کی قسم کھائی تھی تو اس صورت میں یہ قسم معنی عرفی پر مبنی ہوگی اور عرف میں  چوں کہ وائس میسج کرنے کو بھی بات کرنا شمار کیا جاتا ہے ،لہذا یہ شخص وائس میسج پر بات کرنے سے حانث ہوجائے گا ۔

وفي الدر المختار و حاشية ابن عابدين:

"الأصل أن الأيمان مبنية عند الشافعي على الحقيقة اللغوية، و عند مالك على الاستعمال القرآني، و عند أحمد على النية، و عندنا على العرف ما لم ينو ما يحتمله اللفظ فلا حنث في لايهدم إلا بالنية، فتح." (رد المحتار3/ 743ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144206200410

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں