بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر بیوی قربانی کررہی ہو تو اس سے ازدواجی تعلق قائم کیا جاسکتاہے


سوال

میری بیوی قربانی کر رہی ہے،مگر وہ کہتی ہے ،کہ مباشرت جائز نہیں ہے۔ کیا یہ بات  حدیث مبارکہ میں یا اور کسی بھی مستند روایات یا کسی بھی صحابی سے منقول ہےکہ آپ اپنی بیوی سے حقوق زوجیت ادا نہیں کر سکتےمیں؟

جواب

واضح رہے کہ قربانی کرنے والے  کے لیے ذو الحجہ کا چاند نظر آنے سے لے کر قربانی ہوجانے تک جسم کے کسی بھی حصے سے بال اور ناخن  نہ کاٹنا  تو مستحب  اور ثابت ہے ،البتہ ہم بستری سے متعلق  شریعت نے کوئی ایسی پابندی نہیں لگائی ،لہذاصورتِ مسئولہ میں  سائل کی اہلیہ کو چاہیے کہ وہ اپنے شوہر کو حقوق زوجیت ادا کرنے سے نہ روکے ۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144412100137

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں