بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

اگر آیت سجدہ والی سورت باربار پڑھی تو کتنے سجدے واجب ہوں گے؟


سوال

اگر ایک ہی سورت بار بار پڑھ رہے ہو اور اس سورت میں سجدۂ تلاوت ہو، تو کیا ایک بار سجدۂ تلاوت کافی ہوگا یا جتنی دفعہ آیت سجدہ پڑھی ہو اتنے سجدے کرنے ہوں گے؟

جواب

صورت مسئولہ میں اگر آیتِ سجدہ والی سورت ایک ہی مجلس میں بار بارپڑھی ہے تو ایک ہی سجدہ واجب ہوگا اور اگر مختلف مجالس میں پڑھی تو جتنی مرتبہ مجلس مختلف ہوتی رہی اتنے سجدے واجب ہوں گے۔

حاشیۃ طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"كمن كررها أي الآية الواحدة في مجلس واحد" حيث تكفيه سجدة واحدة .......... لأن النبي صلى الله عليه وسلم كان يقرؤها على أصحابه مرارا ويسجد مرة."

(کتاب الصلوۃ ، باب سجود التلاوۃ ص : 494،ط : دارالکتب العلمیةبیروت )

در مختار میں ہے:

"(ولو كررها في مجلسين تكررت وفي مجلس) واحد (لا) تتكرر بل كفته واحدة."

(کتاب الصلوۃ ، باب سجود التلاوۃ،2/ 114، ط : دارالفکر)

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144312100517

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں