بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افضل درود شریف کون سا ہے؟


سوال

صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کیا یہ والا درود پڑھ سکتے ہے ؟اور کون سا درود شریف افضل ہے؟

جواب

جی ہاں مذکورہ درود شریف بھی پڑھ سکتے ہیں، یہ مختصر ترین درود ہے۔نیز سب سے افضل درود ، درودِ ابراہیمی ہے جو  دوسرے درودوں کی بہ نسبت افضل ترین کلمات پر مشتمل ہے، اور اس کے صیغے تمام درودوں سے زیادہ فضیلت رکھتے ہیں، رسولِ کریم  صلی اللہ علیہ وسلم نے نمازوں کے لیے اس درورد کا انتخاب فرمایاہے، لہذا نمازوں میں اور نماز کے باہر اس درود پاک کا وِرد زیادہ افضل ہے۔

حدیث شریف میں ہے:

"عبد الله بن عيسى سمع عبد الرحمن بن أبي ليلى قال: لقيني كعب بن عجرة فقال: ألا أهدي لك هديةً سمعتها من النبي صلى الله عليه وسلم؟ فقلت: بلى فأهدها لي! فقال: سألنا رسول الله صلى الله عليه وسلم فقلنا: يا رسول الله! كيف الصلاة عليكم أهل البيت؟ ؛ فإن الله قد علمنا كيف نسلم! قال: قولوا: اللّٰهم صل على محمد، وعلى آل محمد، كما صليت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد، اللّٰهم بارك على محمد، وعلى آل محمد، كما باركت على إبراهيم، وعلى آل إبراهيم إنك حميد مجيد".

(باب { يزفون } / الصافات 94 / النسلان في المشي، ج: ۳، صفحہ: ۱۲۳۳، رقم الحدیث: ۳۱۹۰، ط: دار ابن كثير ، اليمامة - بيروت)

"ترجمہ : حضرت  عبدالرحمن بن ابی لیلی ٰ کہتے ہیں کہ مجھ سے کعب بن عجرہ  رضی اللہ عنہ ملے تو فرمایا: کیا میں تمہیں ایسا تحفہ نہ دوں جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنا ہے؟ میں نے عرض کیا: ضرور دیجیے، انہوں نے کہا: ہم نے رسول اللہ ﷺ سے سوال کیا: یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر یعنی اہلِ بیت پر ہم کس طرح درود پڑھیں؟  کیوں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں یہ تو بتا دیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر کیسے سلام پڑھیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح پڑھو: "اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِکْ عَلَی مُحَمَّدٍ وَعَلَی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّکَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ".

البحرالرائق میں ہے :

" ثم في كيفيتها في الصلاة وخارجها اختلاف والذي صرح به ضابط المذهب محمد بن الحسن على ما نقله الشارح وغيره اللهم صلى [صل ] على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وعلى آل إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على ابراهيم وعلى آل ابراهيم إنك حميد مجيد من غير ذكر في العالمين  وأخرجه البيهقي حديثا مرفوعا ونقل في الذخيرة عن محمد الصلاة المذكورة مع تكرار إنك حميد مجيد  وهو كذلك في صحيح البخاري ".

(کتاب الصلاۃ، باب صفة الصلاة، ج: ۱، صفحہ: ۳۴۷، ط:  دار المعرفة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144504102393

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں