بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

نبی کریم ﷺ کا عام معمول دنبہ کی قربانی کرنا تھا


سوال

آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے گائے کی قربانی کو زیادہ پسند فرمایا  یا دنبے کی قربانی کو؟

جواب

نبی کریم ﷺ سے دنبے، بکری، اونٹ اور گائے کی قربانی ثابت ہے، البتہ آپ ﷺ کا عام معمول دنبے کی  قربانی کا تھا۔ آپ ﷺ کی اتباع میں حضرت انسؓ بھی دنبہ کی قربانی کرتے تھے۔ نیز  ایک روایت میں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سینگ والے دنبے کی قربانی کو سب سے افضل قرار دیا ہے۔ 

صحيح البخاري (7 / 100):دار طوق النجاة:
"حدثنا آدم بن أبي إياس، حدثنا شعبة، حدثنا عبد العزيز بن صهيب، قال: سمعت أنس بن مالك رضي الله عنه، قال: «كان النبي صلى الله عليه وسلم يضحي بكبشين، وأنا أضحي بكبشين»".

سنن أبي داود (3 / 199):المكتبة العصرية:
"عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «خير الكفن الحلة، وخير الأضحية الكبش الأقرن»".

فتح الباري لابن حجر (10 / 10):دار المعرفة:
"قوله: كان النبي صلى الله عليه وسلم يضحي بكبشين وأنا أضحي بكبشين، هكذا في هذه الطريق، وقائل ذلك هو أنس، بينه النسائي في روايته، وهذه الرواية مختصرة، ورواية أبي قلابة المذكورة عقبها مبينة، لكن في هذه زيادة قول أنس: أنه كان يضحي بكبشين؛ للاتباع، وفيها أيضًا إشعار بالمداومة على ذلك، فتمسك به من قال: الضأن في الأضحية أفضل".

عمدة القاري شرح صحيح البخاري (21 / 150):دار إحياء التراث العربي:
"سمعت أنس بن مالك، رضي الله عنه، قال: كان النبي صلى الله عليه وسلم، يضحي بكبشين وأنا أضحي بكبشين.

مطابقته للترجمة ظاهرة والحديث من أفراده، وفيه أفضيلة الضأن في الأضحية".

رسول اللہ ﷺ نے ازواجِ مطہرات کی طرف سے گائے بھی قربان فرمائی ہے، لہٰذا اگر دنبے کی قربانی کی استطاعت نہ ہو اور اس حدیث پر عمل کی نیت سے گائے میں حصہ لیا جائے تو بھی اتباعِ سنت (مستحب) کی فضیلت حاصل ہوجائے گی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144112200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں