بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افضال نام رکھنے کا حکم


سوال

افضال نام رکھنا کیسا ہے  اور اس کا کیا مطلب ہے ؟

جواب

"أفضال"  الف کے زبر کے ساتھ، یہ "فضل"  كی جمع ہے، اس کا معنی ہے: "احسان" اور اگر "إفضال" الف کے زیر کے ساتھ ہو، تو اس کا معنی ہے: "کسی پر احسان کرنا،" دونوں صورتوں میں یہ نام رکھنا درست ہے۔

تاہم بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے، تاکہ خیر و برکت کا باعث ہو۔

لسان العرب میں ہے:

"وأفضل الرجل على فلان وتفضل بمعنى إذا ‌أناله ‌من ‌فضله وأحسن إليه. والإفضال: الإحسان."

(لسان العرب، ج:11، ص:525، ط:دار صادر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403101698

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں