بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

افزا نام کے معنی اور اس کے ساتھ کوئی دوسرانام ملا کررکھنا جس سے دونوں کے معنی صحیح ہوں


سوال

لڑکی کے لیے افزاء نام رکھنا کیسا ہےاور اس کے معنی کیا ہے؟ اگر یہ   نام رکھنا صحیح ہے تو اس کےساتھ دوسرا نام کون سا ہونا  چاہیے؛ تاکہ دونوں کا معنی صحیح ہو؟

جواب

لفظِ  "افزا " ترکیب میں جزو دوم کے طور پر  استعمال ہوتا ہے اور  "افزا"  کے  معنی ہیں :بڑھانے والا ، اضافہ کرنے والا یا بالیدگی پیدا کرنے والا ۔(اردو لغت ، جلد ۱ ص:۶۱۱ ط:ترقی اردو بورڈ ، کراچی)

اگر اس کے ساتھ نور ملا لیاجائے تو اس کا معنی ہوگا زیادہ روشنی کے لہذا   "نور افزا "  نام رکھنا صحیح ہے،  البتہ صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھا جائے تو زیادہ مناسب ہے۔

فقط و اللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144308102174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں