بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

27 شوال 1445ھ 06 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عفراء نام رکھنے کا حکم


سوال

عفراء نام کی پوری تفصیل بتا دیں۔

جواب

عربی زبان میں "عفراء" کے مختلف معانی و مفاہیم آتے ہیں:(1)سفیدی،(2) سفید زمین جس پر چلا نہ گیا ہو،(3)قمری مہینے کی تیرہویں شب،(4)فلسطین کے ایک قلعہ کا نام،(5)کسی عورت کا نام۔

نیز ''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ''  رضی اللہ عنہا رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک جلیلۃ القدر صحابیہ ہیں،جنہیں اللہ تعالی نے سات بیٹے دیےتھے،اور سارے کے سارے اللہ کی راہ میں جہادکرتے ہوئے شہادت کی نعمت سے سرفراز ہوئے تھے، لہذا ان کی نسبت سے کسی بچی کانام ''عفراء''  رکھنا درست  اور باعثِ برکت ہے، نیز صحابہ ،صحابیات کے نام رکھنے میں معنی کا اعتبار ضروری نہیں، نسبت کافی ہوتی ہے۔

القاموس المحیط میں ہے:

"والعفراء: البيضاء، وأرض بيضاء لم توطأ، واسم أرض، وقلعة بفلسطين، واسم امرأة."

(باب الراء، فصل العين،ص:442، ط:مؤسسة الرسالةللطباعة والنشر)

تاج العروس میں ہے:

"والعفراء: البيضاء. وفي حديث أبي هريرة في الأضحية: لدم عفراء أحب إلى الله من دم سوداوين. وما عزة عفراء: خالصة البياض.وأرض عفراء: بيضاء لم توطأ. وفي الحديث: يحشر الناس يوم القيامة على أرض بيضاء عفراء. وعفراء: اسم أرض بعينها. وعفراء: قلعة بفلسطين الشأم. وعفراء اسم امرأة."

(ج:13، ص:84، ط:دارالهداية)

القاموس المحیط میں ہے:

"العَفرَاء:"سفيد زمين جس پر چلا نه گيا هو، مهينه كي تيرهويں شب۔"

(باب العین، ص:1098، ط:ادارہ اسلامیات)

صفۃ الفوۃ میں ہے:

"‌عفراء ‌بنت ‌عبيد بن ثعلبة: اسلمت وبايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ورزقها الله سبعة بنين كلهم شهدوا بدراً مسلمين وذلك انها تزوجت الحارث بن رفاعة فولدت له معاذا ومعوذا ثم طلقها فقدمت مكة فتزوجت بكير بن عبد ياليل فولدت له خالدا واياسا وعاقلا وعامرا. ثم رجعت الى المدينة فراجعها الحارث بن رفاعة فولدت له عوفا فشهدوا كلهم بدرا مسلمين فاستشهد معاذ ومعوذ وعاقل ببدر وخالد يوم الرجيع وعامر يوم بئر معونة واياس يوم اليمامة والبقية منهم لعوف."

(ذكر المصطفيات من طبقات الصحابيات رضى الله عنهن، ج:1، ص:341، ط:دار الحديث)

اسد الغابۃ میں ہے:

"‌عفراء ‌بنت ‌عبيد بن ثعلبة بن سواد بن غنم بن مالك بن النجار الأنصارية، أم معاذ ومعوذ وعوف، وبها تعرف أولادها، وكلهم من الأنصار."

(حرف العين، عفراء ‌بنت ‌عبيد، ج:6، ص:197، ط:دار الفكر)

فقط والله اعلم


فتوی نمبر : 144403100957

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں