’’عفراء ‘‘نام رکھنا شرعًا درست ہے ؟
"عفراء" کے کئی معنی آتے ہیں:
(1) سفید زمین۔ (معجم الرائد:أرض بيضاء)
(2) قمری مہینے کی تیرہویں رات۔( معجم الرائد: اللیلة الثالثة عشر من الشهر القمري)
(3) مٹی کا اوپری حصہ ۔(المعجم الوسیط : ما علاه التراب)
''عفراء بنت عبید بن ثعلبہ الانصاریہ'' رضی اللہ عنہا صحابیہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ (أسد الغابة/الإصابة)
ان کی نسبت سے ''عفراء'' نام رکھنا درست اور باعثِ برکت ہے۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144211200050
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن