بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

20 شوال 1445ھ 29 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عفراء کا درست تلفظ کیا ہے ؟


سوال

آپ کے فتویٰ نمبر 143908200342 میں عفراء نام کو ادا کرنا نہیں بتایا گیا ہے ۔برائےمہربانی یہ بتائیں کےع پر زبر ہے ؟یا زیرہوگی ؟

جواب

"عَفْراء" عین کے زبر، فاء کے سکون اور آخر میں الف اور ہمزہ کے ساتھ ہے ۔ایک صحابیہؓ کا اسم گرامی ہے ، اس نسبت سے یہ نام رکھنا درست اور باعث برکت ہے ۔ 

صفۃ الصفوۃ میں ہے:

"‌عفراء ‌بنت ‌عبيد بن ثعلبة: اسلمت وبايعت رسول الله صلى الله عليه وسلم ورزقها الله سبعة بنين كلهم شهدوا بدراً مسلمين وذلك انها تزوجت الحارث بن رفاعة فولدت له معاذا ومعوذا ثم طلقها فقدمت مكة فتزوجت بكير بن عبد ياليل فولدت له خالدا واياسا وعاقلا وعامرا. ثم رجعت الى المدينة فراجعها الحارث بن رفاعة فولدت له عوفا فشهدوا كلهم بدرا مسلمين فاستشهد معاذ ومعوذ وعاقل ببدر وخالد يوم الرجيع وعامر يوم بئر معونة واياس يوم اليمامة والبقية منهم لعوف."

(ذكر المصطفيات من طبقات الصحابيات رضى الله عنهن، ج:1، ص:341، ط:دار الحديث)

فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144507101318

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں