بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

افنان نام رکھنا کیسا ہے؟


سوال

افنان نام رکھنا کیسا ہے؟ افنان کسے کہتے ہیں ؟

جواب

"افنان" فن کی جمع ہے، جس کے اردو میں معنی : فن، کاریگری، شاخ، کسی چیز کی قسم اور کلام کا اسلوب کے اور فنکار آدمی کا اپنے شعبہ میں تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنا، خوبصورتی کے فنکارانہ نمونوں کی طرف ترقی کرنے کے آتے ہیں، جیسا کہ"معجم الغنی" میں ہے:

"فن: جمع افنان، فنون و افانين.

هو تعبير الفنان عن اباعه في مجال تخصصه، و الارتقاء به الي نماذج فنية مكتملة البناء و الجمال."

"معجم الرائد"  میں ہے:

"فن: جمع افنان و فنون، جج افانين

١) تعبير الفنان بنتاجه عن مثل الجمال الاكمل.

٢) قواعد خاصة بحرفة او عمل."

لہذا صورت مسئولہ میں "افنان" نام رکھنا درست ہے۔

فقط و اللہ اعلم


فتوی نمبر : 144312100140

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں