بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

افنان (Afnan) نام رکھنا درست ہے


سوال

افنان کے کیا معنی ہیں؟ اور یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

’’أفنان‘‘ فَنَنُ کی جمع ہے، جس کے اردو میں معنی : فن، کاریگری، شاخ/ٹہنی، درخت کی سیدھی شاخ، کسی چیز کی قسم اور کلام کا اسلوب کے آتے ہیں۔ معنی کے لحاظ سے افنان نام رکھنا درست ہے۔

مصباح اللغات میں ہے:

"الفَنَنُ: درخت کی سیدھی شاخ۔ ج: اَفْنَانٌ قرآن پاک میں ہے:  ’’ذَوَاتَا اَفْنَانٍ‘‘".

(بابُ الفَاء، ف___ن، ص:1010، ط:ادارہ اسلامیات)

تاج العروس ميں ہے:

"(‌أفنان) جمع فنن محركة هو الغصن (وفنون) جمع فن بالفتح، وهو الحال والضرب من الشيء".

(المقصد العاشر في أسانيدنا المتصلة إلى المؤلف، ج:1، ص:62، ط:دار الهداية)

وفیہ أیضاً:

"(‌أفنان) جمع فنن، هو الغصن".

(المقصد العاشر في أسانيدنا المتصلة إلى المؤلف، ج:1، ص:98، ط:دار الهداية)

‌‌وفیہ أیضاً:

"{الفن: الحال.

(و} الفن: (الضرب من الشيء؛ {كالأفنون، بالضم، (ج} ‌أفنان {وفنون. يقال: رعينا} فنون النبات، وأصبنا فنون الأموال؛ قال:

قد لبست الدهر من {أفنانه كل فن ناعم منه حبر (و) } الفن: (الطرد)".

(فنن، ج:35، ص:515، ط:دار الهداية)

إصلاح المنطق میں ہے:

"والفَنُّ: الضرب من العلم وغيره، والفَنُّ: الطَرْد، يقال: ‌فن العير آتنهُ يفنها فَنَّا، إذا طَرَدها، والفَنَن: الغُصن والجمع أفْنَان، يقال: شجرةٌ فَنَواءٌ إذا كانت كثيرة الأغصان كثيرة الأفنان، جاءت على غير قياس، وكان ينبغي أن يكون فَنَّاء".

(‌‌باب: فعل وفعل باختلاف معنى، ص:48، ط:دار إحياء التراث العربي)

اللباب في قواعد اللغة وآلات الأدب" میں ہے:

‌"الفن: النوع والأسلوب".

(ص:120، ط:دار الفكر - دمشق)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144505100596

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں