بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

عفیفہ اور ماہم نام رکھنے کا حکم


سوال

عفیفہ ماہم نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

عفیفہ کا معنی ہے:پاک دامن عورت/ نیک خاتون (القاموس الوحید، المادّۃ:ع/ف/ف، ص:1100، ط:ادارۃ الاسلامیات)

ماہم: اگر یہ ایک ہی لفظ ہے تو ماہم کا معنیٰ تلاش کے باوجود کسی لغت میں نہیں مل سکا۔

اور اگر یہ دو لفظوں کا مجموعہ ہے جیسے کہ ظاہر بھی یہی ہورہا ہے، تو’’ماہم‘‘ فارسی زبان کے دو لفظوں کا مجموعہ ہے، ’’ماہ‘‘ بمعنی چاند اور ’’ام‘‘ واحد متکلم کے لیے ہے، دونوں کو ملاکر پڑھتے وقت ’’ام‘‘ کا ہمزہ نہیں پڑھا جائے گا، اس کا معنی ہے: میرا چاند۔ اسی طرح ’’ہم‘‘ جمع متکلم کا صیغہ ہے ، دونوں کو ملا کرتخفیفاً ایک ’’ہ‘‘ کو حذف کرلیا گیا ہے، لہٰذا ’’ماہم‘‘ کے معنی ہیں ’’ہمارا چاند‘‘ (فرہنگِ فارسی، المادۃ:ماہ، ص:633، ط:دارالاشاعت)

لہذا معنیٰ کے اعتبار سے بچی کا نام صرف عفیفہ رکھا جاسکتا ہے۔

اور ماہم کے بیان کردہ معنیٰ کے مطابق نام رکھنے کی گنجائش ہے تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے کسی صحابیہ کے نام پر نام رکھا جائے یا کوئی اچھے معنی والا عربی نام رکھا جائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144407100890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں