بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عفان نام رکھنا


سوال

"عفان"  نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

”عفان“ (جب کہ اس کے حروفِ  اصلیہ  ع  ف  ف  ہوں تو  اس) کے معنی پاک دامن، پاک باز، ناشائستہ امور سے بچنے والا شخص کے ہیں  ، نیز یہ نام کئی صحابہ رضی اللہ عنہم  کا بھی ہے، لہٰذا یہ نام رکھنا درست ہے۔

تاج العروس (24 / 174):

"وعَفّانُ من الأَعلام يُصْرَفُ وَلَايُصْرَفُ، و الكَلامُ فِيهِ كالكَلامِ فِي حَسان، على أَنَّه فَعّالٌ، أَو فَعْلان."

الإصابة في تمييز الصحابة (4 / 423):

"عفّان السلمي :

بفتح أوله وتشديد الفاء وآخره نون، ابن بجير، بموحدة وجيم مصغّرا. وقيل عتر، بكسر المهملة وسكون المثناة، انتهى.

مذكور فيمن نزل حمص من الصحابة."

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144206200177

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں