بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اعتکاف میں آن لائن ٹیوشن پڑھانا


سوال

قاری صاحب رمضان المبارک میں مسنون اعتکاف میں آن لائن ٹیوشن پڑھاتے ہیں،  اس سے کیا اعتکاف برقرار رہتا ہے یا نہیں؟

جواب

مسسجد میں اعتکاف کی حالت میں آن لائن ٹیوشن پڑھانے سے اعتکاف برقرار رہتا ہے، اعتکاف فاسد نہیں ہو گا، لیکن اگر یہ ٹیوشن ویڈیو لنک کے ذریعہ دی جاتی ہو تو یہ گناہ کا کام ہو گا، پھر مسجد میں اس کی شدت مزید بڑھ جائے گی، ہاں! اگر  کسی بھی جان دار کی تصویر کا دیکھنا یا دکھانا نہ پایا جائے یعنی  صرف آڈیو میں ہو  تو  یہ جائز ہوگا۔

البتہ اگر یہ تعلیم اجرت کے عوض ہے  اور شدید ضرورت کے بغیر معلم دورانِ اعتکاف یہ ملازمت کرتاہے تو یہ مکروہ ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144210201247

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں