کیا اعتکاف کے لیے بالغ ہونا شرط ہے؟
اعتکاف کے لیے بالغ ہونا شرط نہیں ہے ، بچہ اگر سمجھدار ہے،نماز کو سمجھتا ہے ،مسجد کے تقدس کا خیال رکھتا ہے تو اس کا اعتکاف میں بیٹھنا درست ہے۔
الفتاوى الهندية (1/ 211):
"وأما البلوغ فليس بشرط لصحة الاعتكاف فيصح من الصبي العاقل."
بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (2/ 108):
"وأما البلوغ فليس بشرط لصحة الاعتكاف فيصح من الصبي العاقل؛ لأنه من أهل العبادة، كما يصح منه صوم التطوع."
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144209201446
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن