بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسے پیزا اسٹور میں کام کرنا جو ٹیکس ادا نہ کرتے ہوں


سوال

میں کینڈا میں رہتا ہوں اور پیزا اسٹور پر کام کرتا ہوں،پیزے کا سارا کام حلال ہے، کوئی چیز بھی حرام نہیں ہے،  ہم مہینے بعد اپنی تنخواہ  لیتے ہیں،  لیکن مہینے کہ بعد ہمارے مالک اپنے اسٹور کا پورا ٹیکس ادا نہیں کرتے،  مطلب ٹیکس چوری کرتے ہیں تو  کیا اُن  کے اس ٹیکس چوری کی وجہ سے ہماری آمدنی حرام ہوجائے گی؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں آپ کا  اپنا  کام  جس پر آپ کو تن خواہ ملتی ہے  وہ جائز  ہو  اور آپ حسابات میں کسی قسم کی غلط بیانی اور دھوکا دہی اور صریح جھوٹ کا راستہ اختیار نہ کرتے ہوں تو اس صورت میں آپ  کی تن خواہ جائز ہوگی۔

باقی ٹیکس کی تفصیل کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

ٹیکس کی شرعی حیثیت

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144208200373

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں