بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسی مسجد میں دیگر نمازیں پڑھنا جہاں عصر ایک مثل کے وقت پر ادا کی جاتی ہو کیسا ہے؟


سوال

ہمارے علاقے میں ایک مسجد ہے جہاں پر عصر کی نماز ایک مثل کے وقت ادا کی جاتی ہے  اور ہم دو مثل کے وقت عصر کی نماز ادا کرتے ہیں، کیا ہم عصر کے علاوہ باقی نمازیں باجماعت کبھی کبھی اس مسجد میں ادا کر سکتے ہیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر مذکورہ مسجد کا امام درست عقیدے والا ہو اور مقتدیوں کے مذہب کی رعایت کرتا ہو تو اس مسجد میں نمازِ عصر کے علاوہ دیگر نمازیں پڑھنے کی گنجائش ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"‌إن ‌تيقن المراعاة لم يكره، أو عدمها لم يصح، وإن شك كره... (قوله ‌إن ‌تيقن المراعاة لم يكره إلخ) أي المراعاة في الفرائض من شروط وأركان في تلك الصلاة وإن لم يراع الواجبات والسنن."

(كتاب الصلاة، باب الإمامة ،ج: 1،ص: 563، ط: دار الفكر بيروت)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144411100213

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں