بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایسے بکرے کی قربانی کا حکم جس کو رات میں نظر نہیں آتا


سوال

ایک بکرا  دن میں دیکھتا ہے، لیکن رات میں نہیں دیکھتا، اس کی آنکھیں خراب ہیں، کیا اس کی قربانی جائز ہے؟

جواب

ایسا بکرا جو دن میں صحیح دیکھتا ہے اور گھاس وغیرہ  چرسکتاہے تو اس کی قربانی جائز ہے۔ صرف رات میں نظر نہ آنا ایسا عیب نہیں جس کی وجہ سے قربانی ناجائز ہو۔

المجموع شرح المهذب، باب الأضحية، 8/ 400:

"وَتُجْزِئُ الْعَشْوَاءُ عَلَى أَصَحِّ الْوَجْهَيْنِ، وَهِيَ الَّتِي تُبْصِرُ بِالنَّهَارِ دُونَ اللَّيْلِ؛ لِأَنَّهَا تُبْصِرُ وَقْتَ الرَّعْيِ."

العزيز شرح الوجيز المعروف بالشرح الكبير، الركن الأول: الذبيح، 12/ 66:

"وفي العَشْوَاءِ: وهي التي تُبْصِرُ بالنهارِ دُونَ الليل وجهان: أَصَحُّهُمَا الجوازُ؛ لأنها تُبْصِرُ في وَقْتِ الرَّعْيِ."

النجم الوهاج في شرح المنهاج، كتاب الأضحية، 9/ 509:

"وتجزئ العشواء في الأصح، وهي: التي تبصر في النهار دون الليل. وضابط المرض البين: الذي يحصل بسببه الهزال وفساد اللحم."

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع، كتاب التضحية، 5/ 75:

"وأما الذي يرجع إلى محل التضحية فنوعان: أحدهما: سلامة المحل عن العيوب الفاحشة؛ فلاتجوز العمياء ولا العوراء البين عورها." فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144111200291

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں