بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایصالِ ثواب کا کھانا کھانے کا حکم


سوال

ہمارے علاقہ میں ایک مسئلہ زیربحث ہے، جب ایصالِ ثواب کی رقم مسجد میں لگ سکتی ہے، تو پھر ایصالِ ثواب کا کھانا امیر آدمی کیوں نہیں کھا سکتاہے؟ کیا مسجد مستحق ہے؟ اور امیر آدمی مستحق نہیں ہے؟

جواب

واضح رہے کہ میت کےایصالِ ثواب کےلیے کھانا صدقہ ہے، اور  امیر آدمی صدقہ نہیں لےسکتا، بلکہ صرف غریب مستحق لوگوں کےلیے صدقہ لینا جائز ہے؛ لہذا میت کے ایصالِ ثواب کےلیے بنایا گیا  کھانا غرباء کا حق ہے،غرباء کے کھانے سے میت کو ایصالِ ثواب ملے گا، امیر آدمی چوں کہ صدقہ کے مصارف میں سے نہیں ہے، اسی وجہ سے  امیر آدمی کےلیے ایصالِ ثواب کا کھانا کھانا بھی جائز نہیں ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"قوله: ’’وباتخاذ طعام لهم‘‘ قال في الفتح ويستحب لجيران أهل الميت والأقرباء الأباعد تهيئة طعام لهم يشبعهم يومهم وليلتهم، لقوله - صلى الله عليه وسلم - ’’اصنعوا لآل جعفر طعاما فقد جاءهم ما يشغلهم‘‘ حسنه الترمذي وصححه الحاكم ولأنه بر ومعروف، ويلح عليهم في الأكل لأن الحزن يمنعهم من ذلك فيضعفون. اهـ. مطلب في كراهة الضيافة من أهل الميت

وقال أيضا: ويكره اتخاذ الضيافة من الطعام من أهل الميت لأنه شرع في السرور لا في الشرور، وهي بدعة مستقبحة: وروى الإمام أحمد وابن ماجه بإسناد صحيح عن جرير بن عبد الله قال " كنا نعد الاجتماع إلى أهل الميت وصنعهم الطعام من النياحة ."

(باب صلاۃ الجنائز، مطلب في الثواب على المصيبة، ج:2، ص:240، ط:سعید)

کفایت المفتی میں ہے:

’’سوال: ایصالِ ثواب کےلیےجو کھانا کھلاتے ہیں، اور ہمارے یہاں عام دستور ہے، یہ کھانا غنی کو کھلانا جائز ہے یا نہیں؟ یا صرف محتاج کو اور ہر دونوں فریق کو بلا امتیاز کھانا کیسا ہے؟

جواب: ایصالِ ثواب کا کھانا صدقہ ہے، اور صدقہ فقراء کا حق ہے، اغنیاء کو صدقہ دینے سے صدقہ کا ثواب نہیں ہوتا۔"

(چوتھا باب: رسوم مروجہ بخانۂ میت، فصل اوّل، ج: 4، ص: 108، ط: مکتبہ حقانیہ ، ملتان)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402100627

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں