بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک شعر سے متعلق سوال


سوال

لاکھ خفا ہو، مگر پھر بھی عطا کرتا ہے -:- میں نے رب جیسا کوئی خیر خواہ نہیں دیکھا

كيا اس طرح كا شعر درست هے؟

جواب

اس شعر میں اللہ تعالی کے رحم و کرم کا ذکر ہے کہ بندہ اللہ پاک کی  نافرمانیاں کرتا رہتاہے ،اس کے باوجود اللہ تعالی اس سے خیر کا معاملہ کرتا ہے اور بےشمار نعمتوں سے نوازتاہے ،اس اعتبار سے اس  شعر کا معنی درست ہے۔ ہاں اگر سائل کے ذہن میں کوئی اشکال ہے تو اس کی تفصیل لکھ کر دار الافتاء سے دوبارہ رجوع کرے۔

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144503100527

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں