بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک قصہ کی تحقیق


سوال

کسی صاحب نے کسی محفل میں یہ واقعہ بیان کیا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک اونٹ بدک گیا اور جدھر جاتا بھگدڑ مچاتا پھرتا، عمر فاروق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو معلوم ہوا تو اسے ڈھونڈنے نکلے، پھر ایک جگہ اسے پا لیا اور اس کے کان میں کچھ کہا اور واپس آ گئے ، دو روز تک اونٹ وہیں کھڑا رہا پھر مر گیا ، اس  کی اطلاع عمر رضی اللہ عنہ کو دی گئی اور پوچھا گیا کہ آپ نے اس کے کان  میں کیا کہا تھا کہ وہ وہاں سےہلا تک نہیں ،یہاں تک کہ مر گیا، اس پر عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے تو اسے یہی کہا تھا کہ مرنا یاد نہیں؟!

جواب

تلاش بسیار کے باوجود معتبر کتب  تاریخ وسلسلہ مواعظ سے مذکورہ قصہ کا حوالہ نہیں ملا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144403101708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں