بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

ایک ہزار ڈالر پر زکاۃ


سوال

ایک ہزار ڈالرزپر  کتنی زکاۃ ہو گی؟

جواب

 واضح رہے کہ اگر کسی کے پاس صرف نقد رقم  ہو اور سونا چاندی نہ ہو  اور  وہ رقم مارکیٹ ویلیو کے اعتبار سے ساڑھے باون تولہ چاندی کی قیمت کو پہنچتی ہو اور اس پر اتنا قرض نہ ہو کہ اسے منہا کرنے کے بعد ساڑھے باون تولہ چاندی کی مالیت سے کم رقم بچے تو  وہ شخص صاحبِ نصاب ہے، نصاب پر سال گزر جائے تو اس شخص کے ذمے کل مال کا ڈھائی فیصد زکاۃ واجب ہوتی ہے ، لہذا صورتِ مسئولہ میں  اگر مذکورہ شخص کے پاس بنیادی ضرورت  سے زائدایک ہزار ڈالر   ہیں تو اس پر سال پورا ہونے   پر ڈھائی فیصد  یعنی  پچیس ڈالر  زکاۃ  واجب ہوگی ؛ اس  لیے کہ ایک ہزار ڈالر  کی رقم  چاندی کے نصاب سے زیادہ ہے۔

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"(جزء مال) خرج المنفعة، فلو أسكن فقيرًا داره سنةً ناويًا لايجزيه (عينه الشارع) وهو ربع عشر نصاب حولي."

(رد المحتار2/ 257ط:دار الفكر)

وفي الدر المختار وحاشية ابن عابدين:

"(وسببه) أي سبب افتراضها (ملك نصاب حولي) نسبة للحول لحولانه عليه (تام) بالرفع صفة ملك، خرج مال المكاتب...(فارغ عن دين له مطالب من جهة العباد) سواء كان لله كزكاة... (و) فارغ (عن حاجته الأصلية) لأن المشغول بها كالمعدوم."

  (رد المحتار2/ 259ط:سعيد)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144209200220

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں