میں نے دو بیٹوں کا عقیقہ کرنا ہے کیا میں ایک گائے میں دونوں کا کر سکتا ہوں؟
صورتِ مسئولہ میں ایک گائےکے چار حصوں میں دو بیٹوں کے عقیقہ کی نیت کرسکتے ہیں۔
بدائع الصنائع میں ہے:
"ولو أرادوا القربة؛ الأضحية أو غيرها من القرب أجزأهم سواء كانت القربة واجبة أو تطوعا أو وجبت على البعض دون البعض، وسواء اتفقت جهات القربة أو اختلفت بأن أراد بعضهم الأضحية وبعضهم جزاء الصيد وبعضهم هدي الإحصار وبعضهم كفارة شيء أصابه في إحرامه وبعضهم هدي التطوع وبعضهم دم المتعة والقران وهذا قول أصحابنا الثلاثة."
(کتاب الاضحیة،فصل في شرائط جواز إقامة الواجب في الأضحية،ج:5،ص:71،ط:دارالکتب العلمیة)
فتاوی محمودیہ میں ہے:
"اگر آپ بھینس یا اس نسل کا جانورجس کی قربانی درست ہوذبح کریں اور تین لڑکوں اور لڑکی کے عقیقہ کی نیت اس میں کرلیں اور شادی میں جو مہمان آئیں، ان کو بھی اس کا گوشت کھلادیں ،توشرعاً درست ہے."
(کتاب العقیقہ،ج:24،ص:148،ط:ادارۃ الفاروق)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144506100179
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن