بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

اہل تشییع کو نفلی صدقات دینا


سوال

کیا نفلی صدقات اہل تشییع کو دے سکتے ہیں؟

جواب

اگر کوئی شیعہ ضرورت مند ہو تو اس کو نفلی صدقہ دے سکتے ہیں ، لیکن مسلمانوں کو دینے کا ثواب زیادہ ہے کیوں کہ وہ صدقہ کو استعمال کرکے اپنے اوقات کو اللہ کی عبادت اور فرمانبرداری میں گزایں گے اور غیر مسلم اپنے اوقات کو اللہ  اور رسول کی نافرمانی اور بغاوت میں گزاریں گے۔

وفي الفتاوى الهندية :

"وأما أهل الذمة فلا يجوز صرف الزكاة إليهم بالاتفاق ويجوز صرف صدقة التطوع إليهم بالاتفاق، واختلفوا في صدقة الفطر والنذور والكفارات قال أبو حنيفة ومحمد - رحمهما الله تعالى - يجوز إلا أن فقراء المسلمين أحب إلينا كذا في شرح الطحاوي. وأما الحربي المستأمن فلا يجوز دفع الزكاة والصدقة الواجبة إليه بالإجماع ويجوز صرف التطوع إليه كذا في السراج الوهاج."

(كتاب الزكاة,الباب السابع في المصارف,1/ 188ط:دار الفكر)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144402101223

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں