بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عقیقہ میں اکیسویں دن کے بعد ساتویں دن کی رعایت کس طرح ہوگی؟


سوال

اگر 21 دن گزر جائیں اور عقیقہ نہ کیا جا سکے تو پہلے دو مہینوں میں اگر عقیقہ کرنا ہو تو کون سے دن کرنا چاہیے اور دنوں کی گنتی کس طرح کرنی چاہیے؟

جواب

 اکیس دن گزرنے کے بعد بھی  ساتویں دن کی رعایت   افضل ہے، اس کا آسان طریقہ یہ ہے کہ جس دن بچہ پیدا ہوا اس سے پہلا دن عقیقہ  کے لیے تجویز کیا جائے، ساتویں دن کی رعایت ہوجائے گی، مثلاً جمعہ کو پیدائش ہوئی ہے تو جمعرات کو عقیقہ کریں۔ ساتواں، چودہواں، اکیسواں، اٹھائیسواں، پینتیسواں ۔۔۔  دن یہی ہوگا۔

اعلاء السنن میں ہے:

’’ أنها إن لم تذبح في السابع ذبحت في الرابع عشر، وإلا ففي الحادي والعشرین، ثم هکذا في الأسابیع‘‘.

(17/117، باب العقیقة، ط: إدارة القرآن والعلوم الإسلامیة)

فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144202200362

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں