کیا لڑکی کا نام’’ انابیہ‘‘ رکھ سکتے ہیں اور اس کا معنی کیا ہے؟
”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی مانند ایک خاص قسم کی خوشبو ، لہذا اس معنیٰ کے اعتبار سے لڑکی کایہ نام رکھنا ٹھیک ہے ۔
المعجم الوسیط میں ہے:
"(الأناب) المسك أو عطر يشبهه."
(باب الہمزہ،28/1،ط،دار الدعوۃ)۔(وکذا فی القاموس الوحید،114،ط،ادارۃ الاسلامیۃ)
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144512100293
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن