بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 شوال 1445ھ 03 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

پیشگی دیے گئے کرائے کی زکات کس پر ہے؟


سوال

 دُکان کے مالک کو ایڈوانس رقم دی کہ کرایہ   میں اس سے کٹوتی ہوگی  تو اس صورت ميں زکات کس پر لازم هوگي ، دکان دار پر یا مالکِ دکان پر؟

جواب

صورتِ  مسئولہ میں اگر کرایہ کی مد میں  ایڈوانس  رقم،   دکان کے مالک کو دے دی تو اس صورت میں مذکورہ رقم کرایہ دار  کی ملکیت سے نکل کر  دکان کے مالک کی ملکیت میں  چلی گئی ؛   لہذا اس رقم کی زکات کرایہ دار  کے ذمے  واجب نہیں  ہوگی، بلکہ دکان کے مالک  کے ذمے  ہوگی۔

النتف في الفتاوي للسغدي میں ہے:

"أنواع الأجرة: قال و الأجرة على أربعة أوجه:أما أن تكون معجلةً،  أو مؤجلةً،  أو منجمةً،  أو مسكوتًا عنها.

الأجرة المعجلة: فإن كانت معجلةً فليس للمستأجر أن يؤجلها. الأجرة المؤجلة: و إذا كانت مستأجلةً فليس للأجير أن يستعجلها.الأجرة المنجمة:  فإذا كانت منجمةً فليس لأحدهما أن يؤخر أو يقدم من نجمها."

(كتاب الاجارة، انواع الاجارة، ٢ / ٥٦٣، ط: مسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144209200624

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں