زید نے اپنے موبائل فون سے ایڈوانس بیلنس لیا اور جب دوبارہ بیلنس لوڈ کروایا تو کمپنی نے اس بیلنس سے زائد بیلنس وصول کیا، کیا یہ ایڈونس لینا زید کے لیے جائز ہے؟
صورتِ مسئولہ میں اگر کمپنی نے زائد بیلنس سروس چارج کے عنوان سے کاٹا ہو تو ایڈوانس بیلنس لینا جائز ہے۔ اور اگر قرض دے کر اس پر اضافہ وصول کیا ہو تو جائز نہیں ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144111201541
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن