عدیل آفتاب نام رکھنا کیسا ہے؟
عدیل آفتاب: دو ناموں کا مرکب ہے، "عدیل": ("عین: کے زبر ، "دال" کے زیر "یا" کے سکون کے ساتھ) جس کا معنی ہے:ہم مثل، ہم رتبہ۔(از قاموس الوحید، ص:1055، ط:ادارہ اسلامیات) ۔
(آفتاب) کامعنی ہے:سورج، دھوپ، یکتائے زمانہ، لاجواب۔(از فیروز اللغات،ص:24،ط:فیروز سنز)۔
لہذا عدیل آفتاب نام رکھنا شرعا جائز ہے۔
فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144402100130
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن