بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ادعیہ ماثورہ کے شروع میں اللھم لگانا


سوال

 قعدہ اخیرہ میں اَدعیہ ماثورہ کے ساتھ لفظ "اَللّٰھُمَّ" پڑھنا جائز ہے؟  مثلًا: "اَللّٰھُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا..."اور  اسی طرح "اَللّٰھُمَّرَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِیْمَ الصَّلَاةِ ..."وغیرہ اور بہتر صورت بھی تحریر کر دیں!

جواب

نماز میں مذکورہ دعا کو قرآنِ پاک میں منقول الفاظ میں ﴿رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْیَا حَسَنَةً وَّ فِي الْاٰخِرَةِ حَسَنَةً وَّقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾اور  « اَللّٰهُمَّ رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا...»دونوں طرح پڑھنا جائز ہے؛ قرآن کریم میں مذکورہ دعا کی ابتدا  ﴿رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْیَا حَسَنَةً ﴾سے ہوتی ہے، جب کہ احادیث میں آپ صلی اللہ علیہ و سلم سے یہ دعا تین طرح سے منقول ہے:

1... دعا کی ابتدا میں « رَبَّنَآ اٰتِنَا فِي الدُّنْیَا » کے کلمات، جیسا کہ "مستخرج ابی عوانہ" میں ہے:

"حدثنا الصغاني، حدثنا هاشم بن القاسم، حدثنا شعبة  عن ثابت، عن أنس، عن النبي صلى الله عليه وسلم: أنه كان يكثر من قوله: "ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار."

(مستخرج أبي عوانة ط الجامعة الإسلامية 20/ 397)

2...دعا کی ابتدا میں «اَللّٰهُمَّ اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا»کے کلمات، جیسا کہ "مستخرج ابی عوانہ" میں ہے:

"حدثنا محمد بن إسماعيل الصائغ، والصغاني، قالا: حدثنا عبد الله بن بكر السهمي، حدثنا حميد ، عن ثابت، عن أنس بن مالك أن النبي صلى الله عليه وسلم عاد رجلًا من المسلمين قد صار مثل الفرخ، فقال: "هل كنت تدعوا الله بشيء أو تسأله إياه"؟ فقال: كنت أقول: اللّٰهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، فقال: "سبحان الله لا تستطيعه، أو لا تطيقه، هلا قلت: اللهم آتنا في الدنيا حسنة وفي الآخرة حسنة وقنا عذاب النار". زاد الصائغ: ثم دعا الله له فشفاه".

(مستخرج أبي عوانة ط الجامعة الإسلامية 20/ 396)

" حدثنا الصغاني، حدثنا عفان ، حدثنا حماد بن سلمة، أخبرنا ثابت، عن أنس: أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على رجل من أصحابه يعوده، وقد صار كالفرخ، فقال: "هل سألت الله شيئًا"؟ قال: قلت: اللّٰهم ما كنت معاقبي به في الآخرة فعجله لي في الدنيا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "لاطاقة لك بعذاب الله، هلا قلت: اللّٰهم آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار".

(مستخرج أبي عوانة ط الجامعة الإسلامية 20/ 397)

3... دعا کی ابتدا میں «اَللّٰهُمَّ رَبَّنَا اٰتِنَا فِي الدُّنْيَا»کے کلمات، جیسا کہ "بیہقی"  کی "الدعوات الکبیر "  میں ہے:

" أخبرنا أبو عبد الله الحافظ، حدثنا أبو العباس محمد بن يعقوب حدثنا محمد بن إسحاق الصغاني، حدثنا عفان حدثنا حماد، أخبرنا ثابت، عن أنس، أن رسول الله صلى الله عليه وسلم دخل على رجل من أصحابه يعوده وقد صار كالفرخ، فقال له: «هل سألت الله؟» قال: سألت الله ما كان معاقبي به في الآخرة أن يعجله في الدنيا، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " إنه لا طاقة لك بعذاب الله، هلا قلت: اللّٰهم ربنا آتنا في الدنيا حسنة، وفي الآخرة حسنة، وقنا عذاب النار ". الدعوات الكبير (1/ 373)

" (قوله : ودعا بما يشبه ألفاظ القرآن والسنة لا كلام الناس ) أي بالدعاء الموجود في القرآن، ولم يرد حقيقة المشابهة؛ إذ القرآن معجز لا يشابهه شيء".

(البحر الرائق شرح كنز الدقائق - (1 / 349)

جب ایک دعا میں "اَللّٰھُمَّ " کا اضافہ حدیث میں وارد ہے تو اس جیسی دیگر دعاؤں میں بھی یہ اضافہ جائز ہو گا، اور دونوں طرح سے دعا مانگنا جائز ہوگا، البتہ بہتر یہ ہے کہ جو دعائیں قرآنِ مجید یا حدیثِ مبارک میں جن الفاظ کے ساتھ وارد ہوں، انہیں بعینہٖ ان ہی الفاظ کے ساتھ پڑھا جائے،  باقی قرآنِ پاک کا عمومی اسلوب "رَبَّنَا"یا"رَبِّ" کے کلمات سے دعا کے آغاز کا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144110201309

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں