بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عدیفہ اور حذیفہ نام رکھنا


سوال

 عدیفہ نام رکھنا کیسا ہے؟  اور اس کے معنی کیا ہے؟

جواب

عديفه كا ماده ’’عدف‘‘  هے اور   ’’العَدْفُ‘‘کا معنی ہے: تھوڑا سا عطیہ ۔ تھوڑا چارہ،  کہتے ہیں :’’ مَاذُقْتَ عِدْفًا عَدَفًا، عُدَافًا عَدُوْفًا عَدُوْفَۃً :یعنی تم نے کھانے پینے کی کوئی چیز نہیں چکھی ۔  العُدْفُ۔ تھوڑا چارہ ۔ ج ۔ عُدُفٌ  ، العِدْفٌ۔ لوگوں کی جماعت ۔ رات کا ایک حصہ ۔ العِدْفَة۔ لوگوں کی جماعت ۔ ہر چیز کا ٹکڑا ۔ دس سے پچاس تک (و العَدَفة)  زمین کے اندر پیڑ کی جڑ ۔ ج ۔  عَدَفٌ. (مصباح اللغات)

ليكن اس ماده سے لغت ميں ’’عديفه‘‘  مستعمل نهيں هے، اس نام كے بجائے ’’حُذيفه‘‘ نام رکھ لیں، یہ   جلیل القدر صحابی رضی اللہ عنہ کا نام ہے، اس لیے یہ نام باعثِ برکت ہوگا،  اور اس کا معنی  قطعہ اور ٹکڑے  کے ہیں۔ تاہم ملحوظ رہے کہ  یہ مذکر نام ہے، اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے مَردوں کا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144109201708

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں