بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

ایڈی سینس ایپ میں انویسٹ کرکے پیسے کمانا


سوال

ایڈی سن موبائل ایپ کمپنی میں انویسٹ کرنا کیسا ہے؟

جواب

         اس طریقہ کار پر کام کرکے پیسہ کمانا درج ذیل وجوہات کی بنا پر ناجائز ہے:

1۔۔   اس میں ایسے لوگ  پراڈکٹ کے اشتہارات کو دیکھتے ہیں جن کایہ چیزیں لینے کا کوئی ارادہ ہی نہیں، بائع کو ایسے دیکھنے والوں کی تعداد میں اضافہ دکھانا جو کہ کسی طرح بھی خریدار نہیں، یہ بیچنے والے کے ساتھ  ایک قسم کا دھوکا ہے۔

2۔ اس میں کلک کرنے والا ایک ہی شخص کئی بار کلک کرتا ہے،  جس سے یہ تاثر دیا جاتا ہے کہ اشتہار دیکھنے والے بہت سے لوگ ہیں، جس سے اشتہار دینے والوں کی ریٹنگ بڑھتی ہے، حالاں کہ یہ بات بھی خلاف واقعہ اور دھوکا دہی ہے۔

3۔۔ نیز ایڈ پر کلک ایسی چیز نہیں ہے جو منفعت مقصودہ ہے، اس لیے یہ اجارہ صحیح نہیں ہے۔

4۔۔  اگر ان اشتہارات میں جان دار کی تصاویر یا خواتین کی تصاویر بھی ہوں تو یہ اس پر مستزاد قباحت ہے، اس لیے کہ  جان دار کی تصویر  کسی بھی طرح کی ہو اس کا دیکھنا جائز نہیں؛ لہذا اس پر جو اجرت  لی جائے گی وہ بھی جائز نہ ہوگی، اور  خواتین کو دیکھنا  بدنظری کی وجہ سے مستقل گناہ ہے۔

5۔  اگر اس معاملے میں  اس سائٹ کی پبلسٹی اس طرح کی جائے کہ پہلے اکاؤنٹ بنانے والے کوہر نئے اکاؤنٹ بنانے والے پر کمیشن ملتا رہتا ہے جب کہ  اس نے  اس نئےاکاؤنٹ بنوانے میں کوئی عمل نہیں کیا، تو یہ بھی اس کے ناجائز ہونے کی ایک مستقل وجہ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144204200750

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں