بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

عادت سے زیادہ خون آنے اور ایّام حیض سے گزرجانے کا حکم


سوال

 ایک عورت کی حیض کی عادت آٹھ دن تھی، اب چھ دن خون آتا ہے ،اور چھ دن کے بعد دس دن تک گدلے رنگ کا پانی آتا ہے، پھر دو دن وقفہ ہوتا ہےاس کے بعد تین چار دن گدلا پانی آتا ہے، اور کبھی کبھی بعد میں بھی گدلا پانی آتا ہے اس عورت کے لیے کیا حکم ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں مذکورہ خاتون کے ماہواری کے ایام آٹھ دن شمار ہوں گے،اور اس کے بعد جو گدلے رنگ کا پانی آیا ہے وہ استحاضہ شمار ہوگا،اِن ایام میں نماز پڑھنا اور روزہ رکھنا لازم ہوگا،(اگر رمضان کے ایام ہوں)۔

فتح القدیر میں ہے:

"(وما تراه المرأة من الحمرة والصفرة والكدرة في أيام الحيض حيض) حتى ترى البياض خالصا....ولهما ما روى أن عائشة رضي الله عنها جعلت ما سوى البياض الخالص حيضا وهذا لا يعرف إلا سماعا۔

(قوله لما روي أن عائشة) روى مالك في الموطإ عن علقمة بن أبي علقمة عن أمه مولاة عائشة قالت: كان النساء يبعثن إلى عائشة بالدرجة فيها الكرسف فيه الصفرة من دم الحيض يسألنها عن الصلاة فتقول لهن: لا تعجلن حتى ترين القصة البيضاء، تريد بذلك الطهر من الحيض."

(كتاب الطهارات ،باب الحيض و الاستحاضة، ج: 1، ص: 163، ط: دار الفكر)

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"فإن رأت بين طهرين تامين دماً لا على عادتها بالزيادة أو النقصان أو بالتقدم والتأخر أو بهما معاً انتقلت العادة إلى أيام دمها حقيقياً كان الدم أو حكمياً، هذا إذا لم يجاوز العشرة، فإن جاوزها فمعروفتها حيض وما رأت على غيرها استحاضة فلا تنتقل العادة، هكذا في محيط السرخسي."

(كتاب الطهارة ، الباب السادس في الدماء المختصة بالنساء، الفصل الرابع في احكام الحيض و النفاس ،والاستحاضة، ج: 1، ص: 39، ط: رشيدية)

فقط واللہ أعلم


فتوی نمبر : 144402100236

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں