بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

15 شوال 1445ھ 24 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

مغرب کی نماز پڑھتے ہوئے عشا کا وقت داخل ہوگیا


سوال

میں مغرب کی نماز کے دو فرض پڑھ کے تیسری رکعت کے لیے کھڑا ہوا تو عشاء کی اذان کی آواز ائی تو میری مغرب کی نماز ہو جائے گی یا نہیں!

جواب

بصورتِ مسئولہ آپ کی مغرب کی نماز ادا ہوگئی، اسے دہرانے کی ضرورت نہیں۔

البتہ یہ نماز ادا شمار ہوگی یا قضا؟ اس کا مدار اس بات پر ہے کہ آپ نے مغرب کی  نماز  کس وقت شروع کی، اگر آپ نے مغرب کے وقت میں نماز شروع کی اور نماز کے دوران عشاء کا وقت داخل ہوا، پھر مؤذن اذان دی تو آپ کی نمازِ مغرب ادا شمار ہوگی۔ اور اگر آپ نے مغرب کی نماز عشاء کا وقت داخل ہونے کے بعد شروع کی تھی، اور اذان نہ ہونے کی وجہ سے آپ سمجھے کہ مغرب کا وقت باقی ہے تو مغرب کی نماز قضا شمار ہوگی۔

بہر صورت نماز ہوگئی ہے، لوٹانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144108201233

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں